چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانیوالے کشمیریوں پربھارتی فوج کاوحشیانہ تشدد

پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی املاک تباہ کر دیں‘پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا

منگل 13 جون 2017 16:48

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) بھارتی فوج نے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں سری لنکا کیخلاف جیت پر جشن مناتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی املاک تباہ کر دیں۔ قابض پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے والے کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو بھی تباہ کردیاجس پر شوپیاں ڈگری کالج کے طلبہ نے احتجاج کیااور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔

قابض فورسز نے شوپیاں میں گھر گھر چھاپے مارے ، توڑ پھوڑ کی اور نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجس پر کشمیری سراپا احتجاج ہو گئے۔ پولیس نے ایک بار پھر سے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے حراست میں لیے گئے حریت لیڈرز کی عید سے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :