ملکی ترقی و خوشحالی میں منفی سیاست کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے والے عناصر اب تنہا کھڑے ہیں‘پرویز ملک/خواجہ عمران نذیر

منگل 13 جون 2017 16:46

ملکی ترقی و خوشحالی میں منفی سیاست کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے والے عناصر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و پرائمری ہیلتھ کیئر کے وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہپاکستان میں انتشار یا افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، رمضان بازاروں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی، جن سیاسی عناصر نے منفی سیاست کے ذریعے ترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی وہ اب تنہا کھڑے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا ہے، رکاوٹوں کے باوجود منصوبے رفتار اور معیار سے مکمل کئے ہیں جبکہ دھرنا پارٹی نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کی ترقی کے سفر کو دائو پر لگایا اور 20 کروڑ عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی کے خلاف گھنائونی سازش کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سیدتوصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والے کو 2018ء کے انتخابات میں سمجھ آ جائے گی۔