آخری عشرے میں داتا دربار میں اعتکاف پر بیٹھنے والے 2400 افراد کی فہرستیں آویزاں

منگل 13 جون 2017 16:46

آخری عشرے میں داتا دربار میں اعتکاف پر بیٹھنے والے 2400 افراد کی فہرستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں داتا دربار میں اعتکاف پر بیٹھنے والے 2400 افراد کی فہرستیں آویزاں کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے داتا دربار کے معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی ہیں، سپیشل برانچ اور متعلقہ تھانے سے کلیئر ہونے والے چوبیس سو افراد کی فہرستیں احاطہ دربار میں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ڈاکٹر نور محمد اعوان نے بتایا کہ بیس رمضان المبارک کو شہری اعتکاف بیٹھ جائیں گے، معتکفین کی سہولت کے لئے سماع ہال میں چار کیمپ لگائے جائیں گے، کیمپ سے ہال اور کیبن نمبر کے حوالے سے آگاہی دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ معتکفین کے لئے محکمے کیساتھ ساتھ عقیدت مند بھی سحری و افطاری کا انتظام کریں گے، قیام و طعام کیساتھ ساتھ میڈکل کی بھی سہولت میسر ہوگی،شہری بیس رمضان المبارک کو نماز ظہر کے وقت دربار پہنچ کر کوائف کی تکمیل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :