سی ڈی ای کا چیف کمپلینٹ آفس شہریوں کے مسائل کو فوری اور مؤثر طریقہ سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ترجمان سی ڈی اے

منگل 13 جون 2017 16:44

سی ڈی ای کا چیف کمپلینٹ آفس شہریوں کے مسائل کو فوری اور مؤثر طریقہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کا چیف کمپلینٹ آفس مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد شہریوں کے مسائل کو فوری اور مؤثر طریقہ سے حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق گذشتہ ماہ چیف کمپلینٹ آفس میں مختلف شعبوں سے متعلق 731 شکایات موصول ہوئیں جن کو ازالہ کیلئے متعلقہ شعبوں کو بھجوا دیا گیا۔

مزید برآں شکایت کنندگان کو ان کی شکایات پر ہونے والی کارروائی سے بھی آگاہ رکھنے کیلئے مؤثر نظام بھی مرتب کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کا یہ اہم شعبہ کئی دہائیوں سے غیر فعال تھا تاہم ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ کی ہدایت پر نہ صرف اس شعبہ کو فعال کیا گیا بلکہ اب یہ شعبہ لوگوں کی شکایات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مئی 2017ء کے دوران چیف کمپلینٹ آفس میں درج کرائی گئی 731 شکایات میں سے 262 پانی سے متعلق، انوائرنمنٹ کی03 ، سینی ٹیشن کی123 ، سیوریج کی67 ، انفورسمنٹ کے حوالے سی14، بلڈنگ کنٹرول کے حوالے سے 02، مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹینس کے حوالے سے 06 شکایات موصول ہوئیں۔

شکایات وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹروں سے موصول ہوئیں جن میں سے سب سے زیادہ شکایات جن کی تعدا 109 تھی، سیکٹر G-10 سے موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکٹر D-12 سے 02 شکایات موصول ہوئیں جبکہ سیکٹر E-11 سے 02 ، 71 سیکٹر F-10 ، 61 سیکٹرF-11 ، 19 شکایات سیکٹر F-6 سے موصول ہوئیں ۔ ماہ مئی کے دوران سیکٹر F-7 سے 12 ، سیکٹر F-8 سے 26 ، سیکٹر G-11 سے 64 ، سیکٹر G-6 سے 58 ،سیکٹر G-7 سے 74 ، سیکٹر G-8 سے 09 ، سیکٹر G-9 سے 48 ، سیکٹر I-10 سے 56 ، سیکٹر I-8 سے 17 ، سیکٹر I-9 سے 05 ، بلیو ایریاء سے 05 ، مارگلہ ٹائون سے 17 ، راول ٹائون سے 07 ، شہزاد ٹائون سے 20 ، ہمک ٹائون سے 02 کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔