پاکستان ریلویز اور پی ایس اوکے درمیان پیٹر ولیم منصوعات فراہمی کے معاہدے پر دستخط

معاہدے سے دونوں قومی اداروں کوملکی ترقی میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کی تقریب میں گفتگو

منگل 13 جون 2017 16:38

پاکستان ریلویز اور پی ایس اوکے درمیان پیٹر ولیم منصوعات فراہمی کے معاہدے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) پاکستا ن ریلویز نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کے ساتھ اپنی کاروباری شراکت کو مزید مستحکم کرنے بارے ایندھن کی فراہمی کے لئے فیول سپلائی ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ پی ایس او نے پاکستان ریلویز کا یہ کنٹریکٹ ٹینڈرجیت کرحاصل کیا ہے جس کے تحت پی ایس او پاکستان ریلویز کو پانچ سال تک ہائی سپیڈ ڈیز ل ،فرنس آئل سمیت لبریکنٹس اور گریسزفراہم کرے گی ،پی ایس او کے لیبر یکنٹس اینڈ کیمیکلزقاسم ظہیر او ر پاکستان ریلویز کے چیف کنٹرولر آف پرچیز سید میر بادشاہ نے ایگزیمنٹ پر دستخط کئے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، پی ایس او کے منیجنگ ڈائر یکٹر شیخ عمران الحق سمیت دونوں ادارو ں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

پاکستان ریلویز اور پی ایس او کے درمیان معاہدہ نہ صر ف بچت کا سبب بنے گا بلکہ کاموں کی تکرار میں کمی لائے گا، پی ایس او نے پاکستان ریلویز کے لئے اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن لیبر یکنٹس اورگریسزانتہائی مناسب پیکج کے تحت آفر کیے ہیں جو ملک بھر میں پاکستان ریلویز کے تمام مقامات پر انجن اور مشینری میں استعمال کیے جائیں گے پی ایس او کے فرایم کردہ ایندھن کے اعلیٰ معیار کے ایندھن کے استعمال سے پاکستان ریلویزکو لاکھوں روپے کی بچت ہوگی اور قو می خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا مجھے امید ہے کہ اس معاہدے سے دونوں قومی اداروں کوملکی ترقی کے عمل میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہم اس معاہدے کے اہداف کے جلد از جلدحصول کے لئے انتہائی پر جوش ہیں۔ اس بارے میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے کہا اس معاہدے کے تحت پی ایس او نہ صرف پاکستان ریلویز کو اعلیٰ معیار اور مکمل مقدار کاحامل ایندھن فراہم کرے گا بلکہ پاکستان ریلویز کی ایندھن لیبر یکنٹس کی تمام ضروت پوری کرنے کے لئے ایک باسہولت ون ونڈوسلوشن بھی مہیا کیا جائے گا۔

پی ایس او کو اپنے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کے ایندھن اور لیبر یکنٹس فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے پی ایس او کادر آمد کردہ ہائی سپیڈ ڈیز ل پاکستان میں دستیاب سب سے بہترین ڈیز ل ہے اور اس معیارکے ساتھ پی ایس او کا ڈیزل کم ترین مضرگیسوں کے اخراج کی وجہ سے ملک میں فروخت ہونے والاسب سے زیادہ ماحول دوست ایندھن ہے۔ پی ایس او کا لیبر یکنٹس مینوفیکچرنگ ٹرمینل(ایل یم ٹی) پاکستان کا جدید ترین لیبر یکنٹس ہے جو APIشرائط پر پورا اترنے والے اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ لیبر یکنٹس مہیا کرتاہے، پی ایس او کے جنرل منیجر قاسم ظہیر نے کہا مکمل طور خود کار پراسیس کی وجہ سے انسانی غلطی کا املکان بہت کم ہے جس سے اعلٰی معیار برقراررکھنے کے ساتھ لیبر یکنٹس کی بلینڈنگ کے عمل کوبھی بیحدکارگربنانے میں مدد ملتی ہے، اس پانچ سالہ کاروباری معاہدے سے پی ایس او کو پاکستان ریلویز کے لئے ایندھن اور خام مال کی خرایدری کے موثر منصبوبہ بندی میں مددملے گی ساتھ ہی پاکستان ریلویز اور قومی خزانے کو بھی بھرپور فائدہ پہنچے گا