چوری وڈکیتی کے واقعات میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم

منگل 13 جون 2017 16:34

چوری وڈکیتی کے واقعات میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)سرگودھا اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح روڈ کے دکاندار انعام کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جبکہ شہر کے بلاک نمبر14کے رہائشی سمیع اللہ کی دکان سے 4لاکھ 25ہزار روپے چوری کرلئے گئے ، اسی طرح چک نمبر 22شمالی میں نذر حسین کی بکریاں جبکہ کمپنی باغ سرگودہا سے بشارت علی نامی شخص کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔