شہر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغا ز کردیا گیا ہے ،میئر میونسپل کارپورشن سرگودھا

منگل 13 جون 2017 16:34

شہر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغا ز کردیا گیا ہے ،میئر میونسپل کارپورشن ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نو ید نے کہا ہے کہ سرگودھا شہر میں میگاپراجیکٹ کے ترقیاتی کا مو ں کا آغا ز ہو چکا ہے ،جس کے تحت سیٹلائٹ ٹائون ، ریلو ے روڈ ، استقلال آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں سٹرکیں تعمیر کی جا رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، ملک اسلم نو ید نے کہا کہ سرگودھا شہر میںترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگیا ہے جن کی تکمیل کے بعد شہرکا شمار ملک کے بہترین شہرو ں میں ہو گا، انہو ں نے بتا یا کہ ترقیاتی پرو جیکٹ میں سٹرکو ں کی تعمیر، سیوریج سسٹم کی بحالی کے علا وہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ شہر کے چوک خو ب صورت اور گلیوں کی سولنگ کے علا و ہ انہیں کارپٹ بنا نے کا کا م بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔