ڈی پی او سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

منگل 13 جون 2017 16:34

ڈی پی او سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں کی ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالے ملازمین کی عیادت کی اور انہیں ہر قسم کی سہولیات دینے کی ہدایت کی ، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بھلوال کے قریب پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالے کانسٹیبلان زاہد محمود ، سکندر حیات اور قومی رضاکاران محمد رمضان اور غلام شبیر کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو زخمیوں کے علاج کے متعلق بریفنگ دی جبکہ ڈ ی پی او نے ملازمین کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :