وزیر ِ اعظم کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا تاریخی فیصلہ ہے،محسن شاہ نواز رانجھاء

منگل 13 جون 2017 16:34

وزیر ِ اعظم کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا تاریخی فیصلہ ہے،محسن شاہ نواز ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے کٹہرے میں لاکر پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ،جے آئی ٹی پر تمام تر تحفظات کے باوجود شریف فیملی نے خو د کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اور وزیر اعظم نے قانون کی پاسداری کا اعلیٰ نمونہ پیش کرکے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں جتنا کڑا احتساب شریف فیملی کا ہو رہا ہے دنیامیں کسی اور جگہ اس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ِ اعظم کا استثنیٰ کے باوجو د جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ تاریخ ساز فیصلہ ہے اور انشاء اللہ شریف فیملی جے آئی ٹی میںسرخرو ہوگی اور ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا،اس موقع پراحسان اللہ تھیم ، آصف شہزاد ، ذوالفقار مارتھ، حافظ عثمان اور دیگر بھی موجود تھے ۔