قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک پاکستان کو آئین دیا ‘غریبوں کو انکے حقوق دلائے ‘مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال جنگ لڑنے کا عزم کیا‘عوامی حقوق اور غریب عوام کے لیے پھانسی کو پھندے کو قبول کر لیا لیکن کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی بات چیت

منگل 13 جون 2017 15:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو آئین دیا ۔غریبوں کو انکے حقوق دلائے ۔مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال جنگ لڑنے کا عزم کیا۔عوامی حقوق اور غریب عوام کے لیے پھانسی کو پھندے کو قبول کر لیا لیکن کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔بی بی رانی شہید نے جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی قیمتی جان ملک اور عوام پر قربان کر دی ۔پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جس کی لیڈر شپ نے اپنی جانیں قربان کی ہوں ۔نوجوان شہید بھٹو کے فلسفہ اور محترمہ بی بی رانی شہید کے ویژن کے مطابق اپنے مستقبل کا تعین کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ دورہ سے واپسی کے بعدنانگی ہاوس میں ملنے والے مختلف وفود اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا بھٹو شہید اگر زندہ ہوتے تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا ۔انہوں نے کہا کشمیری پاکستان کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں اور پاکستان کے دفاع و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے۔چودھری محمد اشرف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی رانی شہید کے مشن کی تکمیل اور ویژن پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں آنے والا وقت پھر پیپلز پارٹی کا ہو گا۔