بھارت کی مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر سول آبادی پر مسلسل فائرنگ اور جارحیت کو یواین او مبصرین کی طرف سے نظر انداز کرنا درست نہیں ‘پاکستان کے حکمران بزدلی اور منافقت کا راستہ ترک کر کے مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار کشمیریوں کی کھل کر حمایت اور مدد کریں یا پھر کشمیریوں کے راستہ سے ہٹ جائیں

امیر جماعت اسلامی میرپورشہر بشیر شگو کی میڈیا سے بات چیت

منگل 13 جون 2017 15:47

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی میرپورشہر بشیر شگو نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر سول آبادی پر مسلسل فائرنگ اور جارحیت کو یواین او مبصرین کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران بزدلی اور منافقت کا راستہ ترک کر کے مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار کشمیریوں کی کھل کر حمایت اور مدد کریں یا پھر کشمیریوں کے راستہ سے ہٹ جائیںا ور کشمیریوں کو بھارت کی بزدل اور دہشت گرد فوج سے دو دو ہاتھ کرنے کا موقع دیں پاکستانی حکمران سیاستدان ، سول سوسائٹی اور الیکٹرانک میڈیا کب تک کشمیریوں کا بہتا لہو ، تڑپتے لاشے اور ماتم کا تماشا کب تک دیکھتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بشیر شگو نے کہا کہ دنیا بھر میں آزادی کی تحریکوں کی پشت پناہی یواین او سلامتی کونسل کی ذمہ داری اور اپنی منظور کردہ قرار دادوں پر عملدر آمد ہے اس کے فرائض میں شامل ہے مگر یو این او ، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ویٹوپاور ممالک کا منافقانہ کردار اور کشمیریوں کی نسل کشی کا تماشادیکھنے اور بھارت کے دہشت گرد حکمرانوں اور افواج کے جنگی انسانیت کیخلاف جرائم کو دیدہ و دانستہ نظر انداز کیا جا رہا ہے اس کے نتیجے میں کشمیری نوجوانوں میں ان اداروں کیخلاف بھی بغاوت کے جذبات کا لاواپک رہا ہے جو کسی بھی وت پھٹ کر دنیا کا امن تہہ و بالا کر سکتے ہیں ۔