ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کو اوورسیز پیپلزپارٹی کا صدر منتخب کیا جائے ‘میر یونس حقیقی معنوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کی ترجمانی کرسکتے ہیں ‘

ضرورت پڑنے پر مظاہرے اور احتجاج یا کانفرنس کا انعقا د کرنے کیلئے عوام کو ایک ساتھ جمع کرسکتے ہیں اہلیان ِ آزادکشمیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں کابلاول بھٹو ‘آصف زرداری اور فریال تالپور سے مطالبہ

منگل 13 جون 2017 15:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) اہلیان ِ آزادکشمیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں اور کارکنوں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کو اوورسیز پاکستان پیپلزپارٹی کا صدر منتخب کیا جائے کیونکہ میر محمد یونس حقیقی معنوں میں اوورسیز میں رہ کر پاکستان اور آزادکشمیر کی ترجمانی کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مظاہرے اور احتجاج یا کانفرنس کا انعقا د کرنے کیلئے عوام کو ایک ساتھ جمع کرسکتے ہیں ، اِن خیالات کا اظہا رآزادکشمیر کے مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے ا ظہار ِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت متحدہ عرب امارات سمیت یور پ میں کشمیری او رپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجودہے جو بزنس سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں مگر وہاں اُن کو دیگر سینکڑوں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جِس پر گزشتہ ایک سال سے بھی زائد عرصے میں میر محمد یونس نے مختلف ممالکوں کے دورے کرکے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا جبکہ متحدہ بار مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سفارتخانوں کے باہر احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جبکہ شریک چیئرمین سابق صدر ِ پاکستان آصف علی زرداری ، سیاسی امور آزادکشمیر کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کو اووسیز پاکستان پیپلزپارٹی کا صدر بنائیں جِس پر عام کشمیریوں کو سہولت جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اِ س سے قبل بھی میرٹ اور نظریاتی کارکنوں کا خیال رکھتے ہوئے تنظیم سازی کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ میر محمد یونس کو اوورسیز کا صدر بنانے میں گریز نہیں کریں گے جِس سے آزادکشمیر پیپلزپارٹی کے سینئر نظریاتی کارکنوں کا دیرانہ مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا ۔