Live Updates

عمران خان کے پاس ثبوت نہیں، قرآن وسنت کے مطابق فیصلے ہوئے تو سزا سنگسار ہوگی،مسلم لیگ (ن)

منگل 13 جون 2017 15:27

عمران خان کے پاس ثبوت نہیں، قرآن وسنت کے مطابق فیصلے ہوئے تو سزا سنگسار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان کھیل تماشہ اور ٹویٹ ٹویٹ کیلنا بند کریں،عمران خان کونسا نیا پاکستان بنارہے ہیں،جمائمہ کی طرف سے آنے والی منی ٹریل عدالت تک نہیں پہنچ سکی،نواز شریف کسی عدالت سے نہیں بھاگے ،ہرعدالت سے عمران خان بھاگے ہیں،عمران خان کے پاس ثبوت نہیں ،غیر ملکی فنڈنگ پر سزا تو ملے گی، قرآن وسنت کے مطابق فیصلے ہوئے تو سزا سنگسار ہوگی ، ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کو لٹکانے کا ایک بہانہ ہے۔

ٹیمپرنگ کے حوالے سے ثبوت ہیں،تو سامنے لائیں جائیں،پانامہ کیس مسلم لیگ ن کے خلاف سازش ہے۔عمران خان عدالتوں میں تاخیری بے حد استعمال کررہے ہیں،منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان دنیا کا انوکھا آدمی ہے جو کہتا ہے کہ تلاشی نہیں دوں گا۔

(جاری ہے)

جمائمہ کی طرف سے آنے والی منی ٹریل عدالت تک نہیں پہنچ سکی۔

شوکت خانم کے ڈائیریکٹرز میں بہنوں اور دوستوں کے نام ہیں۔آف شور کمپنیوں میں بھی عمران خان کی بہنوں اور دوستوں کے نام ہیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کسی عدالت سے نہیں بھاگے ۔ہر عدالت سے عمران خان بھاگے ہیں۔عمران خان یہ کھیل تماشہ اور ٹویٹ ٹویٹ کھیلنا بند کرو۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کیس عجیب صورتحال پر پہنچ کر چوراہے پر اگیا ہے۔

عمران خان کے وکیل انور منصور عدالت میں تسلیم کرچکے ہیں کہ غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔عمران خان آپ کونسا نیا پاکستان بنارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قوم 2018کے انتخابات میں عمران خان کو وہ جواب دے جو یہ ساری عمر یاد رکھیں۔پانامہ کیس مسلم لیگ ن کے خلاف سازش ہے۔تحریک انصاف کیسٹپنی وکیل نے بھی عدالت میں اعتراف جرم کیا۔لاڈلے اشتہاری کو عدالت میں بھی نہیں پوچھا جارہا۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان جگہ جگہ ثبوت ڈھونڈے پھر رہے ہیں۔عمران خان کے پاس ثبوت نہیں ۔غیرملکی فنڈنگ پر سزا ملے گی۔تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائرکی۔کہا یہ جارہا ہے۔ جن کے خلاف درخواست ہے ۔تحقیق بھی وہ خود کرینگے ۔مختلف بہانوں سے کیس کو2018تک لٹکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ قانونی نہیں بلکہ سیاسی کیس ہے اسے لٹکایا نہ جائے۔ریکارڈ ٹیمپریگ کیس کو لٹکانے کا ایک بہانہ ہے۔ٹیمپرنگ کے حوالے سے ثبوت ہیں تو سامنے لایا جائے۔قرآن وسنت کے مطابق فیصلے ہوئے تو سزا سنگسار ہوگی ۔مسلم لیگ ن کی رہنما مائرہ حمید نے کہا کہ آج عدالت میں اثاثے چھپانے کی بھی بات ہوئی۔عمران خان عدالتوں میں تاخیری حر بے استعمال کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات