یہودی انتہا پسند طلباء کی بڑی تعداد کی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی، فلسطینی شہریوں کو نماز کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا

منگل 13 جون 2017 15:11

یہودی انتہا پسند طلباء کی بڑی تعداد کی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) یہودی انتہا پسند طلباء کی بڑی تعداد پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزصبح سے شام تک یہودی طلباء کی مسجد اقصیٰ میں آمدورفت جاری رہی۔

(جاری ہے)

یہودی آباد کاروں نے مسجد میں گھس کرنہ صرف اشتعال انگیز نعرے لگائے بلکہ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کرتے رہے۔

اس موقع پر فلسطینی شہریوں کو نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے دسیوں یہودی اندر داخل ہوئے اور گھنٹوں قبلہ اول میں گھومتے رہے۔ صہیونی پولیس اہلکار انتہا پسندوں کو مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل کرتے اور باب السلسلہ سے باہر نکالتے رہے۔

متعلقہ عنوان :