اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی آباد کار فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں، تشدد میں ملوث ہیں، انسانی حقوق تنظیم

منگل 13 جون 2017 15:09

اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی آباد کار فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں، ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورتحال پرنظررکھنے والی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی فوج، پولیس اور یہودی آبادکار سب فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیوں اور فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انسانی حقوق گروپ ’بتسلیم‘ کے مطابق غرب اردن میں یہودی آباد کار اور فوجی باری باری فلسطینی شہریوں کی جان ومال اور ان کی عزت وآبرو پرحملہ آور ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہروں میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد واقعات اور فلسطینیوں کو ہراساں کرنے میں فوجی اور سول آباد کار دونوں برابر شریک ہیں۔ دونوں ہی فلسطینی شہریوں کیخلاف طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز غرب اردن میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں کے دوران 68 سالہ معمر فلسطینی سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تازہ واقعے میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے شمالی علاقے حوارہ میں ’تبواض‘ کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں کے گھروں پر سنگ باری کی اور آہنی سلاخوں سے گھروں کی توڑپھوڑ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :