گلستان جوہر میں مقتول باپ بیٹے کے قتل کا حکم دبئی سے دیا گیا

منگل 13 جون 2017 14:18

گلستان جوہر میں مقتول باپ بیٹے کے قتل کا حکم دبئی سے دیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیرکوقتل ہونے والے باپ بیٹے کے قتل کا حکم گینگ وار نے دبئی سے دیا۔ گلستان جوہر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار شہر قائد میں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگی ہے۔گزشتہ روز گلستان جوہر میں کارروائی کے لئے گینگ وار ملزمان لیاری پاک کالونی سے گلستان جوہر کے قریبی علاقے میں آئے۔

ملزمان نے ریکی کے بعد افطار کا ٹائم حکمت عملی کے تحت چنا۔

(جاری ہے)

مقتول محمد علی اور اس کے بیٹے آصف کو قتل کرنے کیلیی4 ملزمان آئیاور خاتون کے ذریعے مقتولین کیفلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔مقتولین پر2 ملزمان ماما یعقوب اور ماجد بلوچ نے فائرنگ کی جبکہ ان کے 2 ساتھی شاکر شاکا اور فہد لاشاری بیک اپ پر تھے۔ بلال پپو اور ساجد ڈکیت نے دبئی سے بیٹھ کر محمد علی اور آصف کے قتل کا حکم دیا۔مقتول آصف نے پرانا گولیمار میں بلال گروپ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ منشیات کے تنازعے پر مقتول کے 3 بھائی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔بلال اور ساجد نے گولیمار میں آصف کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گھر پر قبضے کے باعث مقتولین گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھے۔

متعلقہ عنوان :