کپتان چپل کے بعد اب ریحام خان نے ''ریحام چپل'' متعارف کر وادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 جون 2017 13:53

کپتان چپل کے بعد اب ریحام خان نے ''ریحام چپل'' متعارف کر وادی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جون 2017ء) : پشاوری چپل کو اس کی خاص میکنگ اور ڈیزائن کی بنا پر خاصا پسند کیا جاتا ہے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی اکثر ہی پشاوری چپل پہنے دیکھا گیا جس کے بعد کپتان کے مداحوں نے اس چپل کا نام ''کپتان'' چپل رکھ دیا ۔ کپتان چپل کے بعد اب عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ''ریحام چپل'' متعارف کروا دی ہے۔

ریحام خان پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کے ہمراہ افطار کے لیے آئیں تو انہوں نے کپتان چپل سے ملتی جُلتی چپل پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ مرکوز کر لی۔ چپل سے متعلق استفسار پر ریحام خان نے بتایا کہ یہ چپل وہ ایک عرصے سے پہن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چپل کو کوئی بھی نام دے لیں لیکن یہ کسی بھی طرح کپتان چپل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہمیں تو یہ سکھایا گیا تھا کہ یہ پشاوری چپل ہے۔

میرے والد صاحب اور میرے دادا بھی یہی چپل پہنتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے چونکہ سرگرمیوں کے حوالے سے زیادہ چلنا پڑتا ہے، اسی لیے میں یہی چپل پہنتی ہوں کیونکہ یہ آرام دہ ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے کبھی کپتان چپل نہیں پہنی۔ یہ ہاتھ سے بنی ہوئی چپل ہے۔ انہوں نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ یہ ''ریحام چپل'' ہے۔ ریحام خان نے نادار خواتین اور اسٹریٹ چلڈرن کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ ریحام خان کی مداح خواتین اور لڑکیوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
کپتان چپل کے بعد اب ریحام خان نے ''ریحام چپل'' متعارف کر وادی

متعلقہ عنوان :