قطرکو اشیائے ضروریہ کی فراہمی، حماد بندرگاہ پر عمان کی بندرگاہوں سے سامان کی فراہمی شروع

منگل 13 جون 2017 13:00

قطرکو اشیائے ضروریہ کی فراہمی، حماد بندرگاہ پر عمان کی بندرگاہوں سے ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) سعودی عرب کی جانب سے قطر کے واحد زمینی راستے کی ناکہ بندی کے نتیجے میںخوراک کا مسئلہ پیدا ہونے کے خدشات کے ساتھ ساتھ خلیجی ریاستوں میں بسنے والے قطری خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کیا ہے اور حماد بندرگاہ پر عمان کی بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے تاہم پھر بھی خلیجی ریاستوں میں بسنے والے قطری خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :