حویلیاں میں خشک گودی کے قیام کیلئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل

خشک گودی سی پیک کے ذریعے درآمد و برآمد کئے جانے والے تمام سامان کیلئے استعمال کی جائیگی

منگل 13 جون 2017 12:49

حویلیاں میں خشک گودی کے قیام کیلئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) خیبر پختوانخواہ کے علاقہ حویلیاں میں خشک گودی کے قیام کیلئے منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ،منصوبے پر باضابطہ کام جلد شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق چین نے خشک گودی کی تعمیر کیلئے مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ خشک گودی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے درآمد و برآمد کئے جانے والے تمام سامان کیلئے استعمال کی جائے گی۔اس حوالے سے معاہدے پر دستخط گزشتہ ماہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :