کرپشن الزامات،امریکا کی دو ریاستوں کا ٹرمپ پر مقدمے کا اعلان

ٹرمپ بدعنوانی کی روک تھام کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ،ریاست میری لینڈ،واشنگٹن ڈی سی

منگل 13 جون 2017 12:19

کرپشن الزامات،امریکا کی دو ریاستوں کا ٹرمپ پر مقدمے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2017ء) امریکا کی دو ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق ریاست میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کا الزام ہے کہ ٹرمپ بدعنوانی کی روک تھام کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔اس مسودے میں کہا گیا کہ بطور صدر ٹرمپ نے خود کو اپنے کاروباری اداروں سے الگ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ان کی کمپنیوں نے غیر ملکی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر اور دیگر فوائد بھی وصول کیے ہیں۔ٹرمپ نے جنوری میں اپنے کاروبار کی ذمہ داری اپنے بیٹوں کے سپرد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔