بے قابو ٹرک نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا

منگل 13 جون 2017 12:19

بے قابو ٹرک نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کچل دیا
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2017ء) تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا ہے جسکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے حاصل پور میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار افراد پر چڑھ گیا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں ،بیوی اور بیٹا شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی منتقل کردیا ہے۔