چمپیئن ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے،قائم قام صدر میاں رضا ربانی

منگل 13 جون 2017 12:15

چمپیئن ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم کی کارکردگی قابل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) قائم قام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ چمپیئن ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ٹیم نے جس شاندار کھیل اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے و ہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہا کہ اسی جذے سے قومی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اس اہم ٹورنامنٹ میں موقع دینا ایک اچھا اقدام ہے۔جس کا نتیجہ اس وقت ہمارے سامنے ٹیم کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور اٴْمید ہے کہ ٹیم اگلے میچوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :