یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک،11زخمی

منگل 13 جون 2017 12:09

یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک،11زخمی
ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) یونان میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور11زخمی ہو گئے۔ یونان کے میڈیا کے مطابق یونان میں زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کا کہنا ہے کہ کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڑ کی گئی ۔

(جاری ہے)

لیسووس جزیرہ کے ڈپٹی میر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث سب سے زیادہ نقصان وریسا کے مقام پر ہوا جہاں ایک 45 سالہ خاتوں مکان کے ملبہ تلے دب کر ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز زلزلے کا مرکز لیسووس جزیرہ کے مشرق میں45 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

متعلقہ عنوان :