ترکی اور یونان 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے،10 افراد زخمی

منگل 13 جون 2017 10:30

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ترکی کے مغربی حصے اور یونانی جزیرے لیسبوس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکام نے کہا ہے کہ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے بعد 25 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز بحیرہ ایجبیئن میں 7کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے سبب کئی عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 1999ء میں اسی علاقے میں آنے والے ایک زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :