جدہ ، وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب کے بادشاہ سلیمان سے ملاقات

دو طرفہ امور اور پاک سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 13 جون 2017 00:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی سعودی عرب کے بادشاہ سلیمان سے ملاقات ‘ ملاقات میں دو طرفہ امور اورپاک سعودی عرب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شب وزیراعظم نے جدہ میں سعودی فرنروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی جس میں دونوں راہنمائوں کے درمیان پاک سعودی عرب تعلقات اور اہم دو طرفہ خطے کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا ‘ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ (عابد شاہ)