ہماری جدوجہد آفاقی ہے، امت مسلمہ کا اتحاد اور اللہ کی زمین پر اللہ رب العزت کی حاکمیت کا نفاذہماری ترجیح ہے،سینیٹر سراج الحق
ایسے معاشرے کے بنیاد رکھنا چاہتے ہیں جس میں عدل وانصاف ،معاشی ترقی اور خوشحالی ہو، امیر جماعت اسلامی
منگل 13 جون 2017 00:07
(جاری ہے)
سراج الحق نے مزید کہا کہ ماہ رمضان ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے، تبدیلی عملی تدبیروں کے ذریعے ہی ممکن ہے، اللہ تعالی روزے دار کوبندگی سکھاتا ہے۔
ہماری تحریک وجدوجہد آفاقی ہے، امت مسلمہ کا اتحاد اوراللہ رب العزت کی حاکمیت کا نفاذ ترجیح اول ہے، کارکنان عوام کے ساتھ مل کر تحریک کوآگے بڑھائیں، اخلاق وکردار، عملی جدوجہد اور کوششوں سے لوگو ں کوہمنوا بنائیں ،آخرت کی تیاری وکامیابی کا درست راستہ انقلاب کا راستہ ہے، انقلاب کے فہم کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ رمضان ظاہری و باطنی، انفراد ی اور اجتماعی طور پر معاشرے کو انقلاب کے لیے تیار کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے کی وجہ سے انسان فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک خالق ، مالک کا تابعدار ہوں ، ایک رب کا غلام ہوں اس لیے ہمیں اطاعت بندگی اور تابعداری کا ثبوت دینا ہے اور اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو درست کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے اجر کو اللہ تعالیٰ نے خود اپنے ذمہ لیا ہے کہ میں جتنا چاہوں اس کا اجر دوں۔ ہمیں اس رمضان میں اپنی شفاعت کے لیے دروازے کھلوانے اور جہنم کی آگ سے نجات کی کوشش کرنا ہے۔ رمضان آرام اور نیند کا اور غفلت کامہینہ نہیں ہے یہ زندہ اور بیدار ہونے کا مہینہ ہے۔ خوداپنے اندر اور معاشرے کے اندر انقلاب لانے کے لیے جدوجہد کرنے کا مہینہ ہے۔شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رمضان انفرادی اور اجتماعی طور پر توبہ استغفار کا مہینہ ہے۔ ہمیں اپنے اعمال کو بہتر کرنے اور اجتماعی فیصلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم اللہ کے حکم کے مطابق حق و سچ کا ساتھ دیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ہماری حالت بدلے گا اور جب ہم خود بدلیں گے تو ہمارا سماج اورنظام بھی بدلے گا۔ سماج اور نظام کو بدلنے کے لئے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.