Live Updates

نواز شریف کو جے آئی ٹی پیشی سے قبل استعفیٰ دے دینا چاہیے،شیخ رشید احمد

رواں سال نومبر میں ہی انتخابات ہوسکتے ہیں، عمران خان نواز شریف کے خلاف عید کے بعد دھرنا پلس کی کال دیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 13 جون 2017 00:07

نواز شریف کو جے آئی ٹی پیشی سے قبل استعفیٰ دے دینا چاہیے،شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بطور مہمان خصوصی پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے‘ نواز شریف کو جے آئی ٹی پیشی سے قبل استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ میرے خیال کے مطابق رواں سال نومبر میں ہی انتخابات ہوسکتے ہیں‘ عید کے بعد تمام اپوزیشن اکتھی ہوگی اور گو نواز گو تہریک چلے گی‘ عمران خان نواز شریف کے خلاف عید کے بعد دھرنا پلس کی کال دیں گے ن لیگ سے ایک بڑا گروپ نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والا ہے‘ قطری شہزادہ اگر جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا تو کیس ختم ہوجائے گا۔

سوموارکے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رسید احمد نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات رواں سال ہی نومبر میں ہونے کا امکان ہے‘ نواز شریف کے پاس تین آپشن ہیں جو وہ استعمال کر سکتے ہیں یا وہ استعفیٰ دیں گے ‘ یا وہ آئندہ سال مارچ تک سینیٹ الیکشن کا انتظار کریں گے تاکہ سینیٹ پر اپنا فیصلہ کرلیں یا وہ اسی سال الیکشن کرانے کی کال دے سکتے ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ کی نگرانی میں ہی شفاف الیکشن ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق جیسے لوگ 2 نمبر لوگ ہیں‘ اسحاق ڈار نے ہر دور میں ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی شریف خاندان جعلی کاغذات جمع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے بغیر شریف خاندان کا کیس نہیں بنتا ،قطری شہزادہ پاکستان نہ آیا تو کیس یہیں ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئیٹی میں پیشی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کوا ستعفیٰ دے دینا چاہیے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے۔ امید ہے 22 تاریخ تک جے آئی ٹی کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش ہوجائے گی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عید کے بعد عمران خان نواز شریف کے خلاف دھرنا پلس کی کال دیں گے‘ عید کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی ہوں گی اور گو نواز گو تحریک چلے گی‘ عید کے بعد سپریم کورٹ کی حمایت میں بھی تحریک چلائیں گے۔ عید کے بعد مسلم لیگ (ن) سے ایک بڑا گروپ نواز شریف کو چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے بطور مہمان خصوصی پیش ہوں گے جے ائی ٹی ان کے ماتحت ہے اس ملک کو بچانا ہے تو نواز شریف سے جان چھڑانی ہوگی۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات