گوجرخان‘ زمین کے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑا میں نوجوان قتل ، دو افراد شدید زخمی، مقدمہ درج

منگل 13 جون 2017 00:02

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) گوجرخان زمین کے تنازعہ پر ہونے واے جھگڑا میں نوجوان قتل جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ نواز ولد امام دین ساکن ڈھوک چھپرا سوئیں چیمیاں نے پولیس تھانہ گوجرخان کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے قمر نواز ،بھائی ادریس احمد اور بیوی مسرت بی بی کے ہمراہ کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ اسی دوران میرا بھائی رب نواز ،اسکی بیوی اورعبدالمجید وہاں آگئے اور کھیتوں میں ہل چلانے سے منع کیا اسی دوران رب نواز نے فائرنگ شروع کردی جس سے میں اور میرا بیٹا شدید مضروب ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قمر نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :