تحریک انصاف میں شمولیت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،سیاسی مریضوں کے علاج و معالجہ کر رہی ہوں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کمانوالہ میں پی پی121کی عوام کے اعزاز میں دئیے جانیوالے افطار ڈنر پر خطاب

پیر 12 جون 2017 23:57

تحریک انصاف میں شمولیت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،سیاسی ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کمانوالہ میں پی پی121کی عوام کی جانب سے ک دئے جانے والے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں میںسیاسی مریضوں کے علاج و معالجہ کے کام کر رہی ہیں ۔

تحریک انصاف ہر بال کو عوام کی طاقت سے چوکے چھکوں میںتبدیل کرے گی ، اس موقع پرعمر فاروق مائیر ، بیرسٹر جمشید غیاث،حق نوازبھلی ، زاہد سلیم باجوہ ، چوہدری اشفاق اظہر گھمن ،عبد الغفور بٹ ، چوہدری گلزار، چوہدری وحید گجر ، چوہدری قیصر گجر ، علی گھمن، مرزا دلاور بیگ ، سید ارتضیٰ ،ملک افضل اعوان، شفیق ،سجاد بٹ، ہمایوں ارباب اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے غیو ر عوام مودی کے یاروں اور وطن کے غداروں کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے اور یہ کبھی فرعونیت سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔ ملک میں موجود کرپشن اور لاقانونیت ، تھانہ کلچر ، کچہری گردی اور یرغمالی ٹولے سے عوام کو نجات دلانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت دن رات کام کر رہی ہے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لئے سرگرم ہیں جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔