وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریرومضمون نویسی کے مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات

پیر 12 جون 2017 23:49

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریرومضمون نویسی کے مقابلہ جات 2016/17ء کی تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول کے ہال میں زیرصدارت چیف ایگزیکٹوآفیسر(ڈی ای ای)ملک مختاراحمد منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سرداراظہرخان لغاری تھے۔ تقریب میں ضلع بھرکے تعلیمی افسران ، اساتذہ اورطلباء وطالبات نے شرکت کی، تقریب میں سپاسنامہ سی ای اوملک مختارحسین نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ خادم پنجاب محمدشہبازشریف کاوژن تعلیم ہربچے کابنیادی حق ہے اوراس کوپوراکرنے کے لئے آج اس تقریب کااہتمام کیاگیاہے جس کامقصدمحنتی اساتذہ، ذہین طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے تاکہ یہ مزیدمحنت کرکے کامیابیاںحاصل کرسکیں، انہوں نے کہاکہ ملک کواس وقت سب سے بڑاخطرہ دہشت گردی سے ہے اس کامقابلہ تعلیم کوعام کرکے ہی کیاجاسکتاہے، انہوں نے کہاکہ آج جن طلباء وطالبات اوراساتذہ کوخادم پنجاب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیںان میں ان کی اپنی محنت شامل ہے اورمحنت کبھی رائیگاں نہیںجاتی، خواجہ محمدادریس نے کہاکہ استادکااحترام کرنے والی قومیںکبھی ناکام ہیںہوتیں انسانیت کی ابتداعلم سے ہوئی کائنات میں سب سے پہلامعلم خودرب کائنات ہے اس لئے استادبھی اپنامقام پہچانے، انہوںنے کہاکہ ملک کوخطرات اوردہشت گردی سے دوطبقے ہی بچاسکتے ہیں ان میںایک استادہے جواپنی رہنمائی سے فرض شناسی سے بچوںکوتعلیم وتربیت دے کراوردوسرے طلباء وطالبات ہیں جوتعلیم حاصل کرکے ملک کوخطرات اوربرائیوں سے بچاسکتے ہیں، انہوںنے کہاکہ خادم پنجاب محمدشہبازشریف وژن رکھنے والی شخصیت ہیں اسی لئے پنجاب میں 33فیصدبجٹ پچھلے سال کی نسبت زیادہ رکھاگیاہے تاکہ اس کے ثمرات زیادہ سے زیادہ طلباء وطالبات تک پہنچ سکیں، موجودہ سی ای اوملک مختارحسین ایک محنتی اورفرض شناس آفیسرہیںجن کی وجہ سے میرٹ کی پالیسی پرعمل درآمدہوا اورپنجاب میں تعلیم میںضلع کوگراف بہت بہترہوا۔

(جاری ہے)

نمائندہ ڈپٹی کمشنرریاست علی نے کہاکہ طلباء وطالبات کوجغرافیائی تعلیم دینابھی بہت ضروری ہے تاکہ ہربچے کواپنے ضلع ،صوبہ ،ملک اورسرحدوں کے متعلق آگاہی ہونی چاہیے اوراس کے لئے اساتذہ کوہفتے میںایک دن بچوںکوجغرافیائی تعلیم دیناہوگی۔ مہمان خصوصی سرداراظہرخان لغاری نے کہاکہ بظاہریہ ایک تقریب ہے جس کامقصدہمارے ہونہارطلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے تاکہ وہ زندگی میں زیادہ پراعتمادطریقہ سے آگے بڑھ سکیں، ہماری سوسائٹی کااہم جزہماری بچیاںہیںجس کے بارے میں نپولین بوناپاٹ نے کہاتھاآپ مجھے ایک پڑھی لکھی ماںدیں میںآپ کوایک بہترین قوم دوںگا، ہمارے معاشرے میں عورت کابڑا مقام ہے بچیوںکی تعلیم وتربیت پروالدین اوراساتذہ کوبھرپورتوجہ دینی ہوگی، ڈی ای اوسیکنڈری میاںعزیزاحمدقریشی نے کہاکہ ہمارے بچوںمیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہے اورجنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات صلاحیتوں اورذہانت میںکسی طوربھی اپرپنجاب سے کم نہیںہیں، انہوںنے کہاکہ جتنی تعلیم اہم ہے اتنی زیادہ ہی تربیت اہم ہے، پرنسپل گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول میڈم طیبہ انصرنے کہاکہ خادم پنجاب نے بچوںمیں تعلیم عام کرنے کے لئے انکی حوصلہ افزائی کے لئے بے شمارانعامات رکھے ہیں جس سے دن بدن تعلیمی معیاربہترہورہاہے، شعبہ تعلیم میں پنجاب کابجٹ 2سوارب تعلیم کے لئے مختص ہے جوکہ دوسرے صوبوںکی نسبت کہیںزیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :