سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے ،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

پیر 12 جون 2017 23:39

سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سال 2017ء سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے ،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

پیر کو پلاننگ کمیشن میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہاکہ سال 2017سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے ،ساہیوال کول پاور پلانٹ و بجلی کے دیگر منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی مدد سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا، ملک کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹییاں ریل کے اس منصوبے سے استفادے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ اساتذہ، ریسرچر زاور طلبہ ریلوے کے اس بڑے منصوبے سے علم و تجربے کا حصول ممکن بنائیں۔انہوںنے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن جامعات کیساتھ مل کر فوری طور پر ٹرانسپورٹ انجنئیرنگ کے شعبے میں ڈگری پروگرامزمتعارف کرائیں،چینی یونیورسٹیوں کیساتھ الحاق کرکے ٹرانسپورٹ انجنئیرنگ کے شعبے میں جدت کیلئے اقدامات کیے جائیں، وفاقی وزیرنے کہاکہ گوادر میں انٹرنیشنل ائرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور آبنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائے،گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی،پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہری ہمارے قومی مہمان ہیں جوملکی ترقی کیلئے ہماری مدد میں مصروف ہیں۔

پوری قوم چینی شہریوں کی حفاظت اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے، وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز کی سیکیورٹی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔