تحصیل درگئی میں سی این جی سٹیشن صبح پانچ بجے سے رات 11بجے تک بند رہیں گے

پیر 12 جون 2017 23:32

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) تحصیل درگئی میں سی این جی سٹیشن صبح پانچ بجے سے رات 11بجے تک بند رہیں گے ۔ ماہ رمضان میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسئلے اورعوام و گھریلوں صارفین کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے سٹیل ملز بھی بند رہیں گے ۔ سخاکوٹ اور درگئی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر درگئی خود کرینگے ۔

قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے اور عوام کے فلاح کے کاموں میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر کے زیر صدارت تحصیل درگئی کے مختلف تھانوں کے پوسٹ کمانڈرو ں کے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبیدار غفور خان اور وہاب خان سمیت دیگر اہلکاروںنے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادرنے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع ملاکنڈ کے خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان میں تحصیل درگئی کے تمام سی این جی سٹیشن صبح پانچ بجے سے رات 11بجے تک تا حکم ثانی بند رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ۔

اے سی درگئی نے کہا کہ مقدس مہینے میں عوام کو بجلی کے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سٹیل ملز بھی بند رہیں گے تاکہ سخت گرمی میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ کسی شریف شہری کو تنگ کرنے یااُس کیساتھ زیادتی کرنے کی اجازت دینگے ۔

قانون سب کے لئے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں ٹریفک مسئلے کے حل کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے جس کی نگرانی خود کررہاہوں تاہم عوام کے تعاون کی ضرور ت ہے۔ کم عمر موٹر سائیکل سوار وں ، بغیر ہیلمٹ اور بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رہے ہیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوں اور حادثات میں کمی لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :