جمرود ٹیڈی بازار میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

پیر 12 جون 2017 23:30

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) جمرود ٹیڈی بازار میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے‘ جمرود ٹیڈی بازار پاک افغان شاہراہ پر کیری ڈبہ اور موٹر میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور لعل مرجان ولد حاجی گل مرجان ساکنہ شا ہ کس جاں بحق ہوا جبکہ اس حادثے میں تین افراد بھی زخمی ہوئے جن کو سول ہسپتال جمرود منتقل کردیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔