وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا پاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،امیرمقام

پیر 12 جون 2017 23:29

وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا پاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،امیرمقام
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیںہوگا،وہ کون ہے جووزیراعظم سے استعفیٰ طلب کررہاہے،مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے دیاہے عمران خان نے نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے بارباراستعفیٰ مانگناپاکستان کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے،وزیراعظم نے اداروںپراعتماد،عدلیہ کی تقدس اوربالادستی کاعملی مظاہرہ کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے بھی خودپیش ہوںگے،عمران خان کوملک میں احتساب کرنے کاکوئی شوق نہیںورنہ خیبرپختونخوامیںاحتساب کاحلیہ نہ بگاڑتا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کوشوق محض وزارت عظمیٰ کاہے مگروہ ہمیشہ خواب ہی رہیگا،خیبرپختونخوامیںبدعنوانی، سیاسی انتقام اوراقرباپروری کاجوبازارگرم ہے نے گزشتہ تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں، خودتحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے فلورپرساراکچاچٹاکھولا تاہم کسی اورکوتصدیق کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے پشاورمیںمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انجینئرامیرمقام نے عمران خان پریس کانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کواس بات سے بھی تکلیف ہوگی‘ وزیراعظم محمدنوازشریف کیوںجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں،عمران خان نے گزشتہ ایک عرصے سے پانامہ لیکس پراپنی سیاست چمکائی ہے اوراپنے ناکام سیاسی ساکھ پانامہ کے ذریعے میڈیامیںزندہ رکھنے کی ناکام کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کارکردگی کونہیں بلکہ پانامہ لیکس کوبے ساکی کے طورپراستعمال کیا۔