جے آئی ٹی کیلئے وزیراعظم کے پیش ہونے سے زیادہ اہم اسحاق ڈار کی پیشی ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 جون 2017 23:24

جے آئی ٹی کیلئے وزیراعظم کے پیش ہونے سے زیادہ اہم اسحاق ڈار کی پیشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کیلئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے پیش ہونے سے زیادہ اہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کسی جامع مسجد کے امام نہیںہیں جو سپریم کورٹ میں حاضر نہیں ہوسکتے اور جب اربوں ڈالر کی کرپشن میں ملوث ہوں تو عدالت جانا ان کیلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 23جون تک جے آئی ٹی کی تحقیقات میں بہت اہم لوگوں کو شامل کیا جائے گا اور بڑے بڑے شرفاء کے نام آئیں گے جبکہ اگلے 100دن سیاسی تاریخ کے اہم ترین دن ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کا جواب دینا ان کا فرض ہے وہ کوئی انوکھا کام نہیں کرنے جا رہے ہاں البتہ عدالت میں یہ ہستیاں ان کا مستقبل تاریخ کردے گا جس سے عوام کو کرپٹ حکمرانو ںسے نجات ملے گی ۔ (ن م)