این اے 260ضمنی الیکشن میں کامیابی جمعیت علماء اسلام کی ہی ہو گی، سردار یحییٰ خان ناصر

پیر 12 جون 2017 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار یحییٰ خان ناصر ،اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی پشین عبدالعلی کاکڑ اور مٹھاخان کاکڑ نے کہا ہے کہ این اے 260پارٹی نے جو فیصلہ کیا وہ خوش آئند ہے کارکن ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں اور انشاء اللہ جیت جمعیت علماء اسلام کی ہی ہو گی ،یہ بات انہوں نے پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ اس وقت جمعیت علماء اسلام نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی ترجمان بن چکی ہے صد سالہ پروگرام کے بعد پارٹی جس تیز ی کے ساتھ جارہی ہے ان کے آنیوالی وقت میں اچھے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ 2013کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام پر عوام نے اعتماد کیا اور سب سے نظریاتی ووٹ جمعیت علماء اسلام کے ہی تھے لیکن ایک سازش کے تحت پارٹی کو الیکشن میں ہاراگیا لیکن آج ایک بار پھر پارٹی جس تیز کے ساتھ ابھررہی ہے ان کے آنیوالی وقت میں اچھے نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ این ای260پر پارٹی کے صوبائی قیادت نے جو فیصلہ کیا اور امیدوار کو نامزد کیا ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام سب سے زیادہ ووٹ لیکر الیکشن میں کامیابی حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :