بدین کی تحصیل تلہار میں خواتین بچت بازار میں خواتین بڑی تعداد میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں جاری

پیر 12 جون 2017 23:13

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) بدین کی تحصیل تلہار میں خواتین بچت بازار میں خواتین بڑی تعداد میں خرید و فروخت کی سرگرمیاں جاری ۔

(جاری ہے)

خواتین کے حقوق کے لیئے سرگرم سماجی تنظیم سورمی ڈولپمنٹ اینڈ سیکیورٹی نے مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے ماہ رمضان کے موقع اور عید کی آمد سے قبل تلہار شہر میں خواتین بچت بازار لگایا خواتین کے بچت بازار میں تلہار شہر کے علاوہ گرد نوح کے قصبوں کو دیہاتوں سے خواتین کی بڑی تعداد میں خریداری کی بازار میں خواتین اور بچوں کے کپڑوں ،چوڑیاں ، مصنوعی زیورات ،کسمیٹک جوتوں کے علاوہ دیگر روز مرہ کے استعمال کی اشیا کی دکانے بنائی گئی ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کر کے خواتین کو آزاد اور پر سکون ماحول میں خریداری کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اس موقع پر سماجی تنظیم سورمی ڈولپمنٹ اینڈ سیکیورٹی کی چیف ایگزیکیٹو عابدہ سورمی سمون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے ہمارے چھوٹے شہریوں اور دیہاتوں میں خواتین کا اپنی مرضی سے خریداری کا ماحول نہیں ہے جس صورتحال کو دیکھتے ہوئے تلہار سے خواتین بچت بازار کا نقعاد سلسلہ شروع کیا گیا ہے بازار میں خواتین کی بڑی تعداد میں آمد اور خریداری نے خواتین کی دل چسپی کو دیکھتے ہوئے خواتین بچت بازارکو آئندہ تلہار کے علاوہ بدین میں بھی لگایا جائے گا تاکہ خواتین کو بڑی تعدادمیں پر سکون اور آزاد ماحول میں اپنی مرضی سے خریداری کا موقع فراہم کیا جا سکے۔