دنیا اور ملک بھر کی طرح بدین میں بھی یتیم بچوں کا عالمی دن (یوم یتامی)مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

پیر 12 جون 2017 23:13

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) دنیا اور ملک بھر کی طرح بدین میں بھی یتیم بچوں کا عالمی دن (یوم یتامی)مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا ،العباس ہال میں یتیم بچوں کے اعزاز میں الخدمت فانڈیشن اور ہیلپنگ ھینڈ کی جانب افطار ڈنر کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی،الخدمت فانڈیشن ضلع بدین کے صدر اللہ بچایو ہالیپوٹہ،ایجوکیشن آفیسر بدین سید عمران شاہ،بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائین،ھیلپنگ ھینڈ بدین کے سوشل آرگنائیزر وحید احمد آرائین،کے علاوہ اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز ،صحافیوں،تاجر برادری،نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور یتیم بچوں کے ساتھ روزہ افطار بھی کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ ہم ئتیم بچوں کے سر پر دست شفقت کا رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کریں گے تعلیم کے ساتھ تمام معاشرتی مسائل ان کے ساتھ ہیں الخدمت فانڈیشن اور ہیلپنگ ہینڈ بدین ضلع میں 370سے زیادہ بچوں کی کفالت کر رہی ہے یتیم بچوں کی خدمت کرنے کو خلق عبادت سمجھتے ہیں یہی بچے آگے چل کر ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں لاکھوں بچے یتیم ہیں ان کی خدمت کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے اس لیے الخدمت فانڈیشن اور ہیلپنگ ہینڈ ملک بھر یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے ئتیم بچوں کی خدمت کرنا رفاقت رسول بھی اور جنت کا حصول بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فانڈیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں جس نے بچوں کے تعلیم کے بندے کیے ہوئے دروازے کھولے اب یتیم بچے آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :