ماڈل ایان علی پر پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف دائراپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 12 جون 2017 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ملک منظور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے معروف ماڈل ایان علی پر کسٹم کلکٹر کی جانب سے پانچ کروڑ روپے جرمانے کے خلاف دائراپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سماعت کی تو ایان علی کی طرف سے خرم لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ وفاق کی جانب سے عدالت میں جواب آچکا ہے۔عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وفاق کا وکیل پیش ہو ۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :