وزیراعظم نواز شریف کا جدہ پہنچنے پر گور نر مکہ نے خیر مقدم کیا

پیر 12 جون 2017 23:00

وزیراعظم نواز شریف کا جدہ پہنچنے پر گور نر مکہ نے خیر مقدم کیا
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف خلیجی ممالک کے مابین پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب کے دورہ پر پیر کو یہاں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔