کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے قائد اختر مینگل کا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں،آنے والا دور بی این کا ہے

سیکرٹری بی این پی سرکی کلاں قدرت الله مینگل کا خطا ب

پیر 12 جون 2017 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) کارکن آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھتے ہوئے قائد اختر مینگل کا پیغام گھرگھر تک پہنچائیں، آنے والا دور بی این پی کا ہے، آج ہر طرف لوٹ مار مچی ہوئی آج عوام کیلئے آواز اُٹھانے پر بی این پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں سردار اختر مینگل کا ماضی اس بات کا آئینہ دار ہے کہ انہوں نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی وہ شروع سے پسے ہوئے طبقے کے مسائل اُجاگر کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔

وہ پیر کو ان خیالات کا اظہار بی این پی سرکی کلاں یونٹ کے سیکرٹری قدرت الله مینگل،ظہور احمد محمد شہی،منیر احمد کرد،مقبول،شیر محمد مینگل،طارق اور دیگر نے علاقائی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قدرت الله مینگل نے کہا کہ بی این پی نے اس فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں حقدار کو حق نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این ای260 سے پارٹی اُمیدوار سردار بہادر خان کی کامیابی یقینی ہے موصوف ایک طویل سیاسی پس منظر رکھتے ہیں او ر ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور قائد اختر مینگل کا پیغام ہر شخص تک پہنچائیں عوام بی این پی کے ساتھ ہیں اور عوام کی طاقت سے ہم تبدیلی لائیں گے آنے والا دور بی این پی مینگل کا ہے۔

متعلقہ عنوان :