کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیاگیا

پیر 12 جون 2017 22:33

کوئٹہ۔12جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) چکی شاہوانی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ ایس ایچ او فرید کی مدعیت میں درج کیاگیاہے جس میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ اتوار کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ ایک رہگیر شدیدزخمی ہوگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :