خلیجی ممالک میں کشیدگی کا ایل این جی درآمد پر فرق نہیں پڑیگا ،قطر پر عالمی پابندیاں لگیں تو معاہدہ خطرے میں پڑ جائیگا‘ شاہد خاقان عباسی

ڈالروں میں تجارت کی سہولت تک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہیں ،گیس اور تیل کے نئے ذخائر ملے ہیں‘ وزیر پیٹرولیم

پیر 12 جون 2017 22:32

خلیجی ممالک میں کشیدگی کا ایل این جی درآمد پر فرق نہیں پڑیگا ،قطر پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈالروں میں تجارت کی سہولت تک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہیں ،قطر پر عالمی پابندیاں لگیں تو ایل این جی منصوبہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایران پر پابندیوں کو گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے پر فی الحال عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔

انہوںنے بتایا کہ سندھ میں گیس اور تیل کے پانچ نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کا قطر سے ایل این جی کی درآمد پر فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر قطر پر عالمی پابندیاں لگا دیں گئیں تو معاہدہ خطرے میں پڑ جائے گا۔