پتوکی,چائلڈ لیبر معاشر ے کا ناسور ہے بھٹو ں پر جبری مشقت کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ,محمد شاہ ر خ خاں نیازی

پیر 12 جون 2017 21:58

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہ ر خ خاں نیازی نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر معاشر ے کا ناسور ہے بھٹو ں پر جبری مشقت کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے کیو نکہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ مشن ہے کہ کو ئی بچہ بھی تعلیم سے محروم نہ رہے مگرسر ائے مغل اور اسکے گر د نواح میں با اثر بھٹہ مالکان بچو ں سے جبری مشقت لیکر ان کے مستقبل سے کھیل کر انہیں علم اور آگاہی سے محروم کر کے انسان سے جانور بننے پر مجبور کر دیتے ہیں اگر یہ ہی بچہ تعلیم حاصل کر یں تو معاشرے کے فعال شہر ی بن کر ملک کی خد مت کر کے اسکو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ماہر تعلیم سیف اللہ جمیل ،سماجی کار کن چو ہدری آصف شو کت ،صدر مو ٹر کار ایسوسی ایشن محمد تنو یر چو ہدری ،مہر ہمایو ں رشید ،صدر پر یس کلب محمد عمران حسین ،چیئر مین زکوة کمیٹی محلہ ملک پورہ ند یم اکرم ،جاوید سہو ترا،،محمد افضل لاہوری ،کو نسلرز محمد مد ثر چو ہدری ،سعید احمد طاہر ،شہر یار پرویز،راجہ اعجاز اور دیگر بھی مو جود تھے محمد شاہ ر خ نیازی نے مز ید کہا کہ معاشر ے کے ہر شخص کا فر ض ہے کہ انسا نیت کی تذ لیل نہ کر ے اور جو بھٹہ مالکان تھو ڑی اجرت دے کر حکو متی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف جلد آپر یشن کیا جائیگا اور اس آپر یشن میں کو ئی پر یشر اور سفارش قبو ل نہیں کی جائیگی