پتوکی,رمضان المبارک ایثار ،اخوت،احترام انسانیت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے

محمد افضل شاہین

پیر 12 جون 2017 21:57

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) ماہر تعلیم محمد افضل شاہین،منہاج القر آن تحر یک کے ضلعی صدر محمد ند یم مصطفائی، کو نسلر مد ثر چو ہدری،شیخ افتخار حسین و دیگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایثار ،اخوت،احترام انسانیت اوربھائی چارے کادرس دیتاہے عوام رمضان کے مہینے میں بدنی عبادات کے ساتھ ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرکے مالی عبادات میں بھی حصہ لیں ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ کی طرف رجوع کامہینہ ہے رمضان شریف کے تقدس پامال کرنے والوں پر احترام رمضان آرڈیننس کانفاذیقینی بنایاجائے گرانفروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ان خیالات کااظہارانہو ں نے تقر یب سے خطاب میں کیا مز ید کہا کہ صحابہ کرام ؓنے روضہ کی حالت میں جنگ بدر لڑی حق و باطل کے درمیان پہلا معرکہ تھا جس میں مومنوں کو آزمایا گیا اللہ کی نصرت سے مسلمان یہ جنگ جیت گئے۔

(جاری ہے)

کفار کے بڑے بڑے سردار جہنم واصل ہوئے اور کئی قیدی بنا لئے گئے رمضان میں ہرعبادت کااجر کئی گنابڑھ جاتاہے تراویح ،قرآن کریم کی تلاوت ودیگر عبادات ذوق وشوق سے کی جائیں تاکہ وطن عزیز بلکہ پوری دنیامیں اللہ کی رحمتوں کانزول ہو ۔آج امت مسلمہ رمضان کے مہینے میں باہم دست و گریبان ہے جس کی و جہ آپس میں اخوت کا جذبے کا نہ ہو نا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دین الہی پر متحد ہو جائیں ۔

متعلقہ عنوان :