فیصل آباد, کشمیرسمیت مسلم ممالک میں ظلم کے خاتمے کے لیے یوم بدر کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے،مسئول فیاض احمد

مسلم حکمران سکوت کا روزہ توڑ کر مسلمانوں کے تحفظ کے لیے یک جان و متحد ہوجائیں،جماعة الدعوة

پیر 12 جون 2017 21:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) جماعة الدعوة فیصل آباد کے مسئول فیاض احمد نے کہا ہے کہ کشمیرسمیت باقی مسلم ممالک میں ظلم کے خاتمے کے لیے یوم بدر کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جنگ بدر کفر و اسلام کی پہلی جنگ ہے، جس نے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کردیا تھا۔ مسلم حکمران سکوت کا روزہ توڑ کر مسلمانوں کے تحفظ کے لیے یک جان و متحد ہوجائیں۔

بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ برہان وانی اور سبزار بھٹ کی شہادت کے بعد کشمیر میں عوامی تحریک مزید منظم اور مضبوط ہوئی ہے۔ حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا روڈمیںافطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیاض احمد نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔کشمیری لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔ وہ پاکستانی پرچم میں اپنے بیٹوں کو دفن کر رہے ہیںا ور حکمران تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سمجھتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔کشمیریوں کو مضبوط پیغام دیا جائے کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔

فیاض احمدنے مزید کہا کہ جو اللہ کے احکامات کے آگے سر تسلیم خم کرے، اسے اللہ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی کوئی رکاوٹ روک نہیں سکتی۔ ہمیں صرف اللہ کی رضا کے لیے بے کسوں اور مظلوموں کا سہارا بننا ہے۔عالم اسلام کی دفاع اور مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم سب پر فرض ہیں۔ ہر شخص اپنی صلاحیتیں دین اسلام کی ترویج اور امت مسلمہ کے تحفظ کے لیے صرف کریں۔

متعلقہ عنوان :