حجرہ شاہ مقیم,ہسپتال میں فائرنگ پنجاب ہائی وے پولیس کا پیٹرول آفیسرقتل

پیر 12 جون 2017 20:54

حجرہ شاہ مقیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) حجرہ شاہ مقیم :ہسپتال میں فائرنگ کر کے پنجاب ہائی وے پولیس کا پیٹرول آفیسرقتل کر دیا گیا، دھشت گردی کا مقدمہ درج ،تین ملزمان گرفتار،سپیڈ بریکر بنانے پر تنازع ہوا،فریقین آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں،پولیس ذرائع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوں کھرل کلاں میں گزشتہ روز گائوں کی سٹرک پر پنجاب ہائی وے پولیس کے اہلکار پیٹرول آفیسر محمد خالد مرتضیٰ کے گھر کے سامنے سپیڈ بریکر بنا ہوا تھا جسے رانجھا،اقبال وغیرہ ہٹانا چاہتے تھے جس پر ہونے والی تلخ کلامی جھگڑے کا باعث بن گئی اور دونوں فریقین زخمی ہو گئے جنہیں میڈیکل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے حجرہ شاہ مقیم ہسپتال سے دیپالپور ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاںاصغر ،افضال ،اقبال نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں پیڑولنگ پولیس اہلکار محمد خالد مرتضیٰ پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، ہسپتال میں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،عملے اور مریضوں نے چھپ کر جان بچائی، اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی دیپالپور مرزا عبدالقدوس بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اورتین افراد کو اسلح سمیت گرفتار کر لیا۔