وزیراعظم نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنے سمیت پوری فیملی کوچھان بین کیلئے عدالت پیش کر دیا ، خواجہ آصف

وزیراعظم مسلمان بھائیوںکے درمیان دوریاں ختم کرنے کا بیڑا اٹھارہے ہیں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ٹوئیٹر پیغام

پیر 12 جون 2017 20:23

وزیراعظم نے  آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنے سمیت پوری فیملی کوچھان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستیکیلئے اپنے سمیت پوری فیملی کو عدالتی چھان بین کیلئے پیش کر دیا ،وزیراعظم مسلمان بھائیوںکے درمیان دوریاں ختم کرنے کا بیڑا اٹھارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرتے ہوئے اپنا آپ اور پوری فیملی کو عدالتی چھان بین کیلئے پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم مسلم اما کیلئے ایک اہم کردار ادا کر رہے اور مسلمان بھائیوں کے درمیان دوریاں ختم کرنے کا بیڑا اٹھا رہے ہیں ۔