لاہور: ہمیں اعتراض جے آئی ٹی کے طریقہ تفتیش پر ہے جس کے باعث جے آئی ٹی غیر جانبدار دکھائی نہیں دیتی، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کرنے اور وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 جون 2017 20:05

لاہور: ہمیں اعتراض جے آئی ٹی کے طریقہ تفتیش پر ہے جس کے باعث جے آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کرنے اور وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہمیں اعتراض جے آئی ٹی کے طریقہ تفتیش پر ہے جس کے باعث جے آئی ٹی غیر جانبدار دکھائی نہیں دیتی، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی دبائو ڈال کر گواہوں کو کئی گھنٹے انتظار کروا کے محض اپنا دب دبائو ثابت کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے مجموعی تاثر سے ہمارے تحفظات کو تقویت ملی ہے جے آئی ٹی اگر قطری شہزادے کو مختلف مواقع فراہم کر سکتی ہے تو اسی ملک کے منتخب وزیراعظم کو کیوں نہیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی تنازعوں کو جنم دے رہی ہے اور خود متنازع ہو رہی ہے مگر ہم ایسا نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کا وزن بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

(اے ملک)