فیصل آباد, ر ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی،رانا ثناء اللہ خاں

ْجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ وزیر اعظم خود کرینگے،وزیر قانون کا پارٹی سے خطاب

پیر 12 جون 2017 19:39

فیصل آباد, ر ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) صو بائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے بھی دھمکی دیدی کہتاہیں کہ اب عمران خان ہو یا کوئی اور ملک کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، عمران خان خود جے آئی ٹی پر اثرانداز ہورہے ،عمران خان کا سپریم کورٹ اور اس کی بنائی گئی جے آئی ٹی میں دبائو میں لانے کا خواب پورا نہیں ہو نے دینگے اور نہ ہی انہیں ملک میں امن وامان کو تہہ و بالا کرنے کی اجازت دینگے‘ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئین اور قانون کی رٹ قائم کرنے کے لئے آخری حد تک جائے گی‘ ان خیالات اظہار انہوں نے فیصل آباد میںافطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، رانا ثناء اللہ خاں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ نواز شریف خود کرینگے اگر جے آئی ٹی نے انہیں بلوایا تو وہ ضرور پیش ہونگے تا حال ان کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز جے آئی ٹی کے بلوانے پر پیش ہو رہے ہیں ان کی پیشی پر انہیں چھ سے دس گھنٹے بیٹھائے رکھنے کا مطلب ہے انہیں پریشان کرنا ‘ اس کے باوجود شریف فیملی قانون کی پاسداری کے لئے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر سوالات کا جواب دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کو دبائو میں لانے کی کوشش کی تو وہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی ان کے اس بیان کا مطلب ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی آڑ میں ملک کا نظام خراب کر سکتے ہیں‘ یہ ان کی بھول ہو گی‘ حکومت ملک کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی بھر پور اہلیت رکھتی ہے۔ عمران خان ایسا بیان دے کر کہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے خود پارٹی بننے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا حالیہ بیان قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ‘ عمران خان قوم کو نئے پاکستان بنانے کا وعدہ کرکے دھوکہ مت دیں وہ کے پی کے کو نیا صو بہ بنانہیں سکے پاکستان کو کس منہ سے نیا بنائیں گے